ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  سخت انتباہ کے بعد بھی سرکاری بنگلہ نہیں خالی کر رہے ہیں 80 سے زائدسابق ممبر پارلیمنٹ

 سخت انتباہ کے بعد بھی سرکاری بنگلہ نہیں خالی کر رہے ہیں 80 سے زائدسابق ممبر پارلیمنٹ

Sun, 15 Sep 2019 22:51:08    S.O. News Service

نئی دہلی،15 /ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دہلی کے لٹینس زون میں 80 سے زیادہ ممبران پارلیمنٹ نے لوک سبھا کے ایک پینل سے سخت انتباہ ملنے کے بعد بھی سرکاری بنگلے خالی نہیں کئے ہیں۔ذرائع نے یہ معلومات دی۔انہوں نے بتایا کہ حکومت ان سابق ارکان پارلیمنٹ پر کارروائی کرنے پر غور کر رہی ہے۔سی آر پاٹل کی قیادت میں لوک سبھا رہائش کمیٹی نے 19 اگست کو تقریبا 200 سابق ارکان پارلیمنٹ کو ایک ہفتے کے اندر بنگلہ خالی کرنے کا حکم دیا اور ایسا نہیں ہونے پر تین دن کے اندر بجلی، پانی اور گیس کنیکشن کاٹنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع نے بتایاکہ کمیٹی کے حکم کے بعد زیادہ تر سابق ممبران پارلیمنٹ نے سرکاری بنگلے خالی کر دئیے لیکن 82 سابق ارکان پارلیمنٹ نے اب بھی موجودہ فہرست کے مطابق بنگلہ خالی نہیں کیا۔لوک سبھا رہائش کمیٹی کے ذرائع کے مطابق یہ ناقابل قبول ہے اور اس طرح کے سابق ارکان پارلیمنٹ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ایک اور ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے ان سابق ارکان کو نوٹس بھیجا جا رہا ہے اور انہیں بنگلہ خالی کرنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ جیسے ہی خالی کرانے کا حکم منظور کیا جائے گا ان کے بنگلوں کی بجلی، پانی اور کھانا بنانے والی گیس کا کنیکشن کاٹ دیا جائے گا۔اصول کے مطابق سابق ممبران پارلیمنٹ کو متعلقہ بنگلہ لوک سبھا تحلیل ہونے کے ایک ماہ کے اندر خالی کرنا پڑتا ہے۔صدر رام ناتھ کووند نے 16 ویں لوک سبھا 25 مئی کو تحلیل کر دی تھی۔


Share: